Wednesday, June 03, 2015

موسم بدلنے کا وقت

جس طرح موسم بدلنے کا ایک وقت ہوتا ہے۔ اسی طرح وقت بدلنے کا بھی ایک موسم ہوتا ہے۔ حالات بدلتے ہی رہتے ہیں، حالات کے ساتھ حالت بھی بدل جاتی ہے۔ رات آجائے تو نیند بھی کہیں سے آہی جاتی ہے۔ وہ انسان کامیاب ہوتا ہے۔ جس نے ابتلا کی تاریکیوں میں امید کا چراغ روشن رکھا۔ امید اس خوشی کا نام ہے جس کے انتظار میں غم کے ایام کٹ جاتے ہیں۔ امید کسی واقعہ کا نام نہیں۔ یہ مزاج کی اک حالت ہے۔
فطرت کے مہربان ہونے پر یقین کا نام امید ہے

No comments:

Post a Comment